ca-app-pub-6425843709490198/1065050177

تابوت میں کس کی لاش تھی؟

Aas Tv Bk
0

تابوت میں کس کی لاش تھی؟


کئی سال پہلے کی بات ہے۔ کچھ نوجوان نجف اشرف سے پیدل مشی کرتے ہوئے مولا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضری دینے کیلئے جارہے تھے۔ اثنائے سفر انہوں نے ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا جو سڑک کے کنارے اپنے گھٹنوں پر سر رکھے رو رہا تھا۔ بہت زارو قطار رو رہا ۔اتنا زیادہ رو رہا تھا کہ اس کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو مٹی پر گر رہے تھے۔ 

نوجوانوں کا تجسس بڑھا اور یہ پوچھنے کیلئے کہ یہ بوڑھا آدمی کیوں رو رہا ہے۔ اس کے پاس آئے اور بولے"بابا کیا مسئلہ ہے؟ خیریت تو ہے آپ کیوں زارو قطار رو رہے ہو، کوئی چیز گم ہوگئی ہے یا کوئی تکلیف وغیر ہے ہمارے لائق کو کام ہے تو بتائیں ہم آپ کی مشکل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔" تسلی کے چند الفاظ سن کر بوڑھے کی ہچکی بندھ گئی۔ روتی ہوئی آنکھوں سے اس نے چہرہ اوپر اٹھایا اور ہماری طرف دیکھا۔ بہتے ہوئے آنسووں سے اس کا چہرہ دھل چکا تھا۔ آنکھوں میں عجیب سی حسرت منڈلا رہی تھی۔ تھوڑی دیر اس نے ہم سب کے چہروں کی طرف غور سے دیکھا پھر انتہائی منت کے انداز میں بولا "بیٹا تم لوگ مولا حسینؑ بادشاہ کی زیارت کیلئے جارہے ہو؟میری ایک گزارش ہے مجھے بھی تھوڑی سی خدمت کا موقع دے دو۔" بزرگ کی باتوں میں اتنی چاشنی، محبت اور اپنائیت تھی کہ ہم انکار نہ کر سکے اور اس کے گھر چلے گئے۔ اپنے ڈرائینگ روم میں ہمیں بٹھایا اور بولا کہ آپ لوگ یہاں بیٹھیں میں آپ کیلئے کچھ کھانے کا بندوبست کرتا ہوں۔

ہم کمرے میں بیٹھ گئے کمرے بہت نفاست سے سجا ہوا تھا۔ ایک طرف دیوار پر ایک تصویر لگی ہوئی تھی۔ جیسے ہماری نگاہ تصویر پر پڑی ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی۔ تصویر انتہائی خوفناک منظر پیش کر رہی تھی۔ ہم نے فوراً اپنے میزبان کی طرف دیکھا جو ہمیں تصویر کی طرف دیکھتا دیکھ رہا تھا۔ ہمارے پوچھنے سے پہلے ہی اس نے کہا آپ اطمینان رکھیں۔ میں پہلے آپ کی کچھ تواضع کر لوں پھر اس کے متعلق بتاتا ہوں ۔لیکن ہم نے اصرار کیا کہ یہ کیسی تصویر ہے۔ اس نے کہا "یہ میری تصویر ہے" پھر ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)