نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے۔
پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئے گا اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا۔