اے آر وائی نیوز چینل کے مشہور و معروف اینکر اور صحافی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیاہے۔ جانیے تفصیلات اس لنک پر کلک کر کے۔
بھکر(اےآر وائی) ارشد شریف 22 فروری 1973 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بطور صحافی بہت نام کمایا۔ ملکی اور غیر ملکی صحافت میں ان کاایک اہم کردار رہا ہے۔ وہ ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں رہے۔ خوش لباس، خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے 49 سال کی عمر پائی۔ قومی اور بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں میں بھی رپورٹنگ کرتے رہے۔ ارشد شریف گزشتہ کئی دہائیوں سے اے آر وائی نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھے اور سیاستدانوں کے مختلف اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کررہے تھے۔ وہ عسکری معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے تھے۔ وہ پاک فوج کی دہشگردوں کے خلاف کاروائیوں کی موثر رپورٹنگ کرتے رہے۔
