کولالمپور: ملائیشین عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو 4 کروڑ ڈالرز سے زائد رشوت خوری کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں جنہیں کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولر انرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا ہے۔
