ca-app-pub-6425843709490198/1065050177

قوی خان انتقال کر گئے۔۔۔۔

Aas Tv Bk
0

 

قوی خان: ’اندھیرا اجالا کے ڈی ایس پی اب ہم میں نہیں رہے‘

QAVI

،تصویر کا ذریعہRADIO PAKISTAN

پاکستان کے معروف اداکار قوی خان اتوار کی شام 80 برس کی عمر میں کینیڈا میں وفات پا گئے ہیں۔

اس خبر کو سنتے ہی قوی خان کے ان لاکھوں فینز کے ساتھ مجھے بھی 80 کے وسط کے اپنے بچپن کا وہ دور یاد آیا جب پولیس انویسٹیگیشن کے موضوع پر ڈرامہ ’اندھیرا اجالا‘ پی ٹی وی سے نشر ہوتا تھا اور اس وقت رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان گلیوں میں سناٹا اور ٹیلیویژن کے آگے مجمع لگ جاتا تھا۔

اور اس سب کی وجہ اس ڈرامے میں قوی خان کا پولیس افسر کا مشہور کردار تھا۔

قوی خان تقریباً 60 سال تک پاکستان کے ریڈیو، ٹی وی اور فلم کی صنعت سے وابستہ رہے۔

پشاور میں پیدا ہونے والے محمد قوی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا تھا جس کے بعد وہ لاہور چلے گئے اور پی ٹی وی کے ساتھ اس کے ابتدائی دور یعنی 1964 سے ہی وابستہ ہو گئے جہاں انھوں نے نے پی ٹی وی لاہور کے پہلے ڈرامے ’نظرانہ‘ میں بھی بطور ہیرو پرفارم کیا۔

محمد قوی خان کے کریڈٹ پر بے شمار ڈرامے اور فلمیں ہیں جو نہ صرف اس دور بلکہ آج تک بھی ڈراموں دیکھنے کے شوقین افراد میں مقبول ہیں۔

پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ان کے ڈرامے ’اندھیرا اُجالا‘ اور ’دن‘ لوگوں کے دل و دماغ پر ایسے ان مٹ نقش چھوڑ گئے جس کے نشان آج بھی تازہ ہیں۔

ان کی وفات کی خبرکے ساتھ ہی جہاں ملک کے سیاسی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے وہیں ہر کردار میں جان ڈالتی ان کی شاندار اداکاری پر بھی لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر موجود ٹاپ ٹرینڈ میں اداکار قوی خان کے حوالے سے لوگ ان سے اپنی محبت عقیدت کا کُھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)