اسلام آباد: اتحادی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ووٹ دینے والے قومی اسمبلی کے 174 حلقوں میں سے ہر ایک میں اوسطاً 500 ملین روپے خرچ کرنے کیلیے اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں کے صوابدیدی بجٹ کو 87 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے بہت سے ایسے اراکین جنھوں نے وزیراعظم کو ووٹ نہیں دیا مخالف بینچوں پر بیٹھے ہیں انھیں بھی آئندہ عام انتخابات سے قبل بجٹ مل جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پروگرام (SDGs) کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نام اسمال الیکٹرسٹی ، گیس، کمیونٹی ویلفیئر اور سڑکوں کی اسکیموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
